تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

ویب ڈیسک: تائیوان میں گزشتہ رات کے آخری پہر انے والے 6 اعشاریہ 3 شدت کے قیامت خیز زلزلہ کے باعث ہر سو خوف پھیلا دیا کیونکہ یہ 4 اپریل کو آنے والے 25 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ زلزلہ کے آفٹر شاکس کے آفٹر شاکس قرار دیئے جا رہے ہیں۔
اس زلزلہ سے پورا علاقہ لرز اٹھا، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 9 افراد ہلاک ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 5 اعشاریہ 5 کلو میٹر تھی۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق یہ زلزلہ 4 اپریل کو آنیوالے زلزلے کے آفٹر شاکس کا حصہ ہے جو کہ تائیوان کی 25 سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا تاہم کئی برسوں کی تیاری نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔
یاد رہے کہ تائیوان اپنے ہمسایہ ملک جاپان کی طرح جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقع ہے جو زلزلے کے لحاظ سے زیادہ فعال ہے اور اس مقام کو ’رنگ آف فائر‘ یعنی آگ کا دائرہ بھی کہا جاتا ہے۔
اب کی بار آنے والے قیامت خیز زلزلہ نے ایک بار پھر خوف میں مبتلا کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک