غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران لاہور پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر اس کے بعد کراچی روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور پہنچنے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔
اس دوران لاہور شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔
ایرانی صدر دورہ کے دوران مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے۔
دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔
ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کےمزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی، ہمیں اپنے مجاہدین پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزار اقبال پر کہا کہ میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی