قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007ء ایکت میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رولز آف بزنس میں رائٹ ٹو پٹیشن کے نام سے بھی ترمیم کی تحریک پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور نجی سیکٹر میں متعین کردہ کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی کی قرارداد سمیت کئی اہم بل بھی پیش کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار