پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اقدامات کا تعلق حکومت سے نہیں ملک سے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم اب نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی۔
ان کا ملکی ایئرپورٹس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے بارے میں ترکیہ اور یورپ سے بات چیت جاری ہے جبکہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’’ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے عالمی بینک دس سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہترین معاشی اقدامات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جس کا ہمیں آگے چل کر بہت فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مثبت پیغام دیا ہے.
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور زراعت کا شعبہ بھی 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ناگزیر ہے۔ حکومی اقدامات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے جبکہ مالی سال 2024ء میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا