بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کیا جانیوالا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی جانب سے 23 اپریل کو سہ پہر تین بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا موجود ہ سیشن 23 اپریل تا 2 مئی جاری رہنا تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ