اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسوں سے روکا گیا اور ہمارے لوگوں کو بھی اٹھایا گیا۔
اسد قیصر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کسی کےدباؤ میں آئیں گے نہ ہی مفاہمت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا