نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک: کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت کرنے پر طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج پر حالات کشیدہ ہو گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی میں تمام کلاسز ورچوئل کر دیں۔
ذرائع کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج پر پولیس نے 108 طلبا کو گرفتار کیا تھا۔ اس دوران یونیورسٹی کی جانب سے کئی طلبا کو برطرفیوں کے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔
طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی اپنی سرمایہ کاریوں کے حوالے سے شفافیت لائے اور اسرائیلی یونیورسٹیوں سے شراکت داری ختم کرے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی