مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب

ویب ڈیسک: مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات میں چین کی حامی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔
ذرائع کےمطابق صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی نے 93 میں سے 65 سیٹیں جبکہ مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں جیت سکی۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ صدر معیزو کی پارٹی کی جیت سے مالے، بیجنگ کے تعلقات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا