گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

ویب ڈیسک: گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کانوکیشن میں چانسلر گندھارا یونیورسٹی مسز کبیر، وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز، پرنسپل کبیر میڈیکل کالج ڈاکٹر حسین احمد مشوانی و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شہید اقبال نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویٹس سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن میں 350 گریجویٹس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ ان میں بہترین کارکردگی پر 27 گریجویٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ