مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک رات میں حل نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرنسز کا مسئلہ ایسا ہے کہ اس پر سابق حکومتوں کے مقابلے میں ہماری حکومت نے بہت کام کیا اور اب دوبارہ بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کے مطابق مسنگ پرسنز کا مسئلہ پہلی بار پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس مسنگ پرسنز کا مسئلہ اٹھایا گیا پھر اس پر کمیشن بھی بنا جس میں بلوچ رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتظامی امور کا ہے، یہ مسئلہ ایک رات میں حل ہونے والا نہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی