سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئَ ریٹ جاری کر دیئَ۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی طور پر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار