بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی کے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے اڈیالہ اور بنی گالہ میں الگ الگ اوقات میں ٹیسٹ ہوئے جس میں سابق خاتون اول کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر نے دن کے وقت جبکہ رات کے وقت بنی گالہ میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا