دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

ویب ڈیسک: شہداء فورم بلوچستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں نوابزاہ جمال رئیسانی پیٹرن انچیف شہداء فورم بلوچستان کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
پٹیشن میں درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شہداء کے خاندانوں کو مکمل معاوضہ اور دہشتگردوں کے خلاف زیر التوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں۔
شہداء فورم بلوچستان کی جانب سے دائر پٹیشن میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ریاست کو چاہئے کہ لاپتہ افراد کے صیغے کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف