ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: ملائیشین نیوی کے 90 ویں سالگرہ پر پریڈ کی مشق کے دوران نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملائیشین بحریہ کے مطابق حادثہ آج صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔
وزیر دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 ویں سالگرہ پر پریڈ کی مشق کر رہے تھےکہ ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی