ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگردوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 دہشتگرد کسٹم اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ ان ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملے و ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگرد خفیہ نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران ان کے فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کردیے گئے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے مقامی آبادی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا سبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے سہولت کارروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل