ڈیڈ لاک برقرار

چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ،سپیکر قومی اسمبلی اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ناکام رہا ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا شیر افضل مروت کے نام سے پیچھے ہٹنے سے انکارجبکہ حکومت نے بھی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کھل کر مخالفت کردی ۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت عامر ڈوگر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تیار ہے تاہم سنی اتحاد کونسل میں عامر ڈوگر کے نام پر اختلاف کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی ف کے نور عالم خان نے بھی پی اے سی کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کے لئے لابنگ تیز کرتے ہوئے جلد درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف ہی سب سے بڑا اپوزیشن جماعت ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین آزاد ہے ۔
سپیکر نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب
شیر افضل مروت نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین کے حوالے سے ہمیں باقاعدہ کچھ نہیں بتایا گیا ۔
ہمارے اپنے لوگ عمران خان کے پاس گئے تھے اور عمران خان کو کہا کہ میرا نام ن لیگ کو منظور نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے اور ان کے اپنے مقاصد ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع