گلابی چاند

رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

ویب ڈیسک: رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کوطلوع ہوگا ،جوکہ بدھ کی صبح دنیاکے مختلف حصوں میں نظرآئے گا۔
پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4بج کر 49پرافق پر ہوگا، اس دوران سیارے مریخ اورزحل بھی دکھائی دیں گے۔
پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھرکی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے ۔
واضح رہے پنک مون برطانیہ،آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید