پشین میں آپریشن

فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکوایس آئی ایف سی میں شرکت کادعوت نامہ موصول