3نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ملاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
افسوس ناک واقعہ ضلع ملاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں باڈوان پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب تین دوست گھومنے سے واپسی پر موٹرسائیکل پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کررہے تھے ۔
تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین دوست سہیل، جبران اور ابوبکر موقع ہی پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1123کی ٹیم نے نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج