سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہی تاریخ رقم ، 100 انڈیکس کی 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔ اس بات کا ثبوت سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے جہاں 100 انڈیکس 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور اس دوران سٹاک مارکیٹ میں 686 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں مثبت پیش رفت کے تحت 100 انڈیکس 72 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
دوسری طرف امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں بھی تواتر کے ساتھ اضافے کا رجحان پایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کے برسراقتدار آتے ہی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے ساتھ ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کراس کر گئے.

مزید پڑھیں:  طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا