تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں جاری میٹرک امتحانات کے پیپرز لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر تعلیمی بورڈز کے تحت جاری امتحانات میں 20 ،22، 23 تاریخ کے پیپر آوٹ ہونے کے بعد آج کا پیپر بھی آوٹ ہو گیا۔ اس سے امتحانات کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج ڈی آئی خان کا پیپر 9 بجے سے پہلے ہی آوٹ ہو گیا جبکہ مالاکنڈ کا پیپر بھی تواتر کے ساتھ آوٹ ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر تعلیم کی جانب سے کل نوٹس لیتے ہوئے مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ثاقب رضا کو انکوائری افسر مقرر کیا لیکن پھر بھی پیپرز لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں کوآرڈینیشن سیل کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا تھا جو بالکل ناکام رہا۔
دوسری جانب ایبٹ آباد بورڈ کے کل ہونے والے انگلش پیپر میں غلطیاں سامنے آئیں۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کو پرچہ آﺅٹ ہونے سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کیلئَ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا