خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم اور ڈائریکٹر جنرل ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے اجلاس میں فیصلہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ فیصلے کا اطلاق آنے والے مالی سال میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ریونیو اتھارٹی صوبائی حکومت کو ضروری ترامیم کے لیے سفارشات ارسال کرے گی۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق وکلا اور کسٹمز ایجنٹس کے لیے ٹیکس ادا کرنے میں اسانیاں فراہم کی جائینگی۔ وکلاء پر ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ وکلاء پر 2 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس آن سروسز جبکہ کسٹمز ایجنٹس پر اس ٹیکس کی شرح 8 فیصد رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں