علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

ویب ڈیسک: بھارت کی قدیم درسگاہ علی گڑھ یونیورسٹی میں 123سال بعد خاتون وائس چانسلر کی تقرری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پروفیسر نعیمہ خاتون نے علی گڑھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔
پروفیسرنعیمہ خاتون علی گڑھ یونیورسٹی کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں، ان سے پہلے 1920میں علی گڑھ یونیورسٹی کی پہلی چانسلر بیگم سلطان جہاں تھیں جو اُس وقت غیر منقسم بھارت میں بھوپال ریاست کی نواب تھیں۔
بھارتی وزارت تعلیم کے مطابق نعیمہ خاتون کی مدت ملازمت ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے 5 سال یا ان کی عمر 70 برس ہونے تک ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف