بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

ویب ڈیسک: نئے مالی سال 25-2024 کے بجٹ کیلئَے وزیراعظم کی قائم کردہ 7 رکنی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں۔
بجٹ 25-2024 کیلئے تیار سفارشات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات میں صوبوں کا جبکہ صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کا حصہ کم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
بجٹ کے حوالے سے قائ٘م کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ مستقبل میں ایچ ای سی کے تحت کوئی سرکاری یونیورسٹی نہ کھولی جائے۔ اس کے علاوہ موجود دیگر جامعات کے اخراجات میں صوبے اپنا حصہ ڈالیں۔
بجٹ کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات میں سب سے زیادہ فوکس پینشن کے حوالے سے ہے کیونکہ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ اسے ختم کیا جائے کیونکہ اس سے خزانے پر کافی بوجھ ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمڈ فورسز بشمول فوج اور پولیس کے علاوہ باقی تمام شعبوں میں جولائی 2024ء سے نئی بھرتیاں کنٹری بیوٹری پینشن سسٹم کے تحت کی جائیں۔
بجٹ 25-2024 کے حوالے سے قائم کمیٹی کی جانب سے سفارشات میں سرکاری سکیل کو بھی نشانے پر رکھا گیا ہے۔ کہیں گریڈ 17 تا 22 تک کی پوسٹوں کو ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں تو کہیں ایک سے 16 تک کی پوسٹوں پر کٹ لگانے کا کہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع