ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں ملکی معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی استحکام سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کے حل کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ انہی ملکی معاشی مسائِل کے حل کیلئَے آج میں کراچی آیا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سندھ جبکہ ن لیگ کو پنجاب میں خدمت کا موقع ملا ۔ اسی لئے آگے بھی مل جل کر ملکی معاشی استحکام کیلئے مشترکہ طور پر کام کرینگے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022 میں جب اقتدار ملا تو ہمارے پاس بس 15،16 مہینے تھے اب اسے وقت ملا ہے تو ہمیں اس کامیابی کے سفر کو آگے بڑھانا ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ شہباز شریف کا اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کراچی ہے.

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق