چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

ویب ڈیسک: چین میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی چین میں تباہ کں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے پہلے ہی متاثرہ علاقے میں خطرناک ترین طوفان کی وارننگ جاری کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور شدید سیلاب کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چین کے 100 سال میں بدترین سیلاب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق