اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورت میں دائر طبی معائنے کی درخواست ہوئی۔ اس دوران عدالت کی جانب سے بشری بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ آئندہ سماعت تک پیش کرنے کاحکم جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کے طبی معائنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس موقع پر استفسارکیا کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری