پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کے بعد این سی پی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشام واقعہ میں سمگل شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں خیبر پختونخوا حکومت اور عسکری حکام کی جانب سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اضلاع میں اینٹیلی جنس بیسڈ کارروائاں کی جائیں گی۔ این سی پی گاڑیوں کی پرو فائلنگ اور رجسٹریشن سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سمگلنگ میں معاونت فراہم کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں بھی تیارکی جائیں گی تاکہ تحقیقات کے دوران شواہد ملنے پر ان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔ وفاق سے بھی یہ معاملہ اٹھایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی