چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

ویب ڈیسک: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ فال سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو اس منصب کیلئے نامزد کیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے قریبی رہنماؤں سے اس سلسلے میں مشاورت کے بعد چیئرمین چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کر دیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی