وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری ہیں ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 8 امتحانی ہالز قائم کئے گئے ہیں جن میں 2 فی میل اور 6 میل کے شامل ہیں.
امتحانی عملے کا کہنا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 2100 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران نقل کے رجحان میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے .
جنوبی وزیرستان کے طلباہ کا کہنا ہے کہ نقل کے رجحان کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہئے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا