بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہیں زہر دیا گیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں زور دیتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ہی طبی معائنہ کرانے کی تجویز دی تھی.

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات