امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے

ویب ڈیسک: امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے۔
نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں جاری مظاہروں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہود مخالف ہجوم کا نامور جامعات پر قبضہ ہو گیا ہے اور اب وہ اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی جامعات میں جاری فلسطین کے حق میں مظاہروں کے اس سلسلے کو روکنا ہو گا۔
علاوہ ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن امریکی جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ