چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے برطرف کر دیا جبکہ ان کے جانے سے خالی منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے آفیسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ حکومت پنجاب سے کہا گیا ہے کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد درکار ہیں لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل