شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دوران سماعت کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، سس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔
قصور میں درج پرچے کے بارے میں عدالت کے استفسار پر شیر افضل مروت نے کہا کہ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات