یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

ویب ڈیسک: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ایک اور اعزاز حاصل، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سفیر مقرر کر دیئے گئے۔
دنیا کے تیز ترین انسان جمیکن سٹار یوسین بولٹ نے لگاتار تین اولمپک مقابلوں میں 3، 3 گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یوسین بولٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تھیم سونگ میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ جمیکن سپرنٹر ورلڈ ٹی 20 کپ کی پروموشن میں بھی حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف