فیصل واوڈا

ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب مزید نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے بہت کچھ سکھایا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی ستاروں میں اور چیئرمین چاند پر تھے۔
فیصل واوڈا نے سینیٹر شپ کے لیے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حمایت پر ان جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سینیٹ میں واپسی کی اور دوسروں کی طرح بیٹھا نہیں رہا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلا، ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، جو کچھ ایوان میں ہوتا رہا وہ اب نہیں ہونے دیں گے، قانون بنائیں گے تو اس پر عمل بھی کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ باہر سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ جاری کردے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان