پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

ویب ڈیسک: روزانہ پرچے آوٹ ہونے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے۔
خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران آج بھی جماعت نہم کے بیالوجی کا پرچے آوٹ ہوا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرچے کا نہ صرف پہلا بلکہ دوسرا حصہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یاد رہے کہ جماعت نہم بیالوجی کا پرچہ مردان بورڈ کا ہے۔
مردان بورڈ چئیرمین فرید خٹک کا کہنا ہے کہ پرچہ آوٹ ہونے کے معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرچہ زیادہ واضح نہیں اس لئے تحقیقات میں مشکلات ہیں۔
سیکرٹری محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرچہ آوٹ ہوا ہے یا نہیں اس بارے میں تفصیلات اکھٹی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ بورڈ سے معلومات لی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاورسمیت مالاکنڈ، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان بورڈز کے پرچے روزانہ کی بنیاد پر آؤٹ ہونے لگے ہیں جس سے خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک