آسمانی بجلی

مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مانسہرہ کے علاقہ اوگی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کنڈائو کیری اوگی میںپیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں شفیق عمر 28سال ، احمد عمر 40اور شکیل عمر 10سال شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک