50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں 50 روپے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم افتخار نے رامداس بازار سے قصہ خوانی تک 150 روپے میں رکشہ بک کرایا تاہم جب قصہ خوانی بازار پہنچا تو ملزم نے 100 روپے رکشہ ڈرائیور کو تھما دیے۔
اس موقع پر رکشا ڈرائیور نے طے شدہ 150 روپے کرایہ دینے کا مطالبہ کیا تو اس پر تکرار ہوگئی اور رکشہ ڈرائیور پر ملزم نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق اس کے جواب میں‌رکشہ ڈرائیور نے جوابی تھپڑ مارا تو ملزم نے پستول نکال کر رکشہ ڈرائیور ارباز خان کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم افتخار پستول نکال کر رکشہ ڈرائیور ارباز خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیتا ہے۔
بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی نور حیدر کے مطابق ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بی ایچ یو کے ساتھ نصب شدہ بم دھمکی آمیز خط کے ساتھ برآمد