اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ اور فرانس میں ہونے والے مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا دیے۔
اس دوران اسرائیل اور غزہ کے بارے میں آسٹریلوی وزیراعظم کی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
فلسطین کے حق میں مظاہروں کے دوران طلبہ نے آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے اور اسرائیل سے منسلک تمام کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ میں مظاہرے شروع ہوئے جو فرانس اور اب آسٹریلوی جامعات تک جا پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب