اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا

ویب ڈیسک: ملائیشیا میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل 28 اپریل کو کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق 3 ممبران پر مشتمل سلیکشن بورڈ ٹیم کا انتخاب کریگا۔ کوچ رولینٹ آلٹمنس سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی اور اولمپیئن منظور الحسن شامل ہونگے۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں‌شرکت کرنے کیلئے گرین شرٹس 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب