ہوا کے بگولوں

امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی ، 5افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی،5افراد ہلاک ہو گئے ۔
ریاست نبراسکا اور آئیوا میں ہوا کے بگولوں سے کئی میل تک تباہی ، طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے
نبراسکا کے اوماہا ائیرپورٹ پر کھڑے متعدد طیاروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
ادھر چین کے شہر گوانگ ژو میں بھی ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، گاڑیاں اور درخت بھی ہوا کے بگولے کی زد میں آئے، فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33زخمی ہوئے۔
گوانگ ژو میں گرد و غبار کے ساتھ سفر کرتے ہوا کے بگولے سے دن میں اندھیرا چھا گیا-

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست