سیشن جج کے اغوا کیس

سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: ٹانک میں سیشن جج کے اغوا کیس سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق جج کے اغوا کیس سے متعلق بنی کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں جبکہ جج کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن اور کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی خان اور ٹانک سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  9مئی فوج کےاندربغاوت کی کوشش تھی،نگراں حکومت کی رپورٹ