رانا تنویر

اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے،رانا تنویر

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرکے پی ٹی آئی کی اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی، اب پائوں پڑنے کی کوشش میں ہے۔
پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہے جو فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں تمام قوتوں نے ملکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا اعادہ کیا ہے، افواج پاکستان عوامی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، 3 بلین ڈالر کے بلاسود قرضے حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی