خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

بنوں ، لکی مروت، ہنگو اور ٹانک میں مجموعی طور پر 94 یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران دونوں اضلاع میں کل 3 لاکھ 38 ہزار 524 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں 44لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کی 54 یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 77 ہزار 992 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تربیت یافتہ 1341 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1186 موبائل، 69 فکسڈ اور 86 ٹرانزٹ اور رومینگ ٹیمیں شامل ہیں۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کی موٹر نگرانی کے لئے 71 یو پیک چیئرمین اور 314 ایریا سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر نے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 29 اپریل تا 3 مئی جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران کل 40یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئینگے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار 532 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئینگے۔
مہم کیلئے تربیت یافتہ ورکرز پر مشتمل 1015ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 920 موبائل، 53 فکسڈ، 32 ٹرانزٹ اور 20 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔
دوسری جانب مہم کی نگرانی کے لئے 55 یو پیک چیئرمین اور 257 ایریا انچارج بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے 400 پولیس جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے بچوں کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو میں بھی 5 روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 7 ہزار 38 بچوں کو پولیو کی قطرے پلائیں جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلئے 456 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ضلع ٹانک کی 22 یونین کونسل میں میں قومی انسداد پولیو مہم کے تحت 95 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائیگی۔
محکمہ صحت زرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم ضلع ٹانک میں 3 مراحل میں ہوگی. پولیو مہم میں سب ڈویژن جنڈولہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سخت سیکیورٹی میں پولیو مہم جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں استحکام ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ