قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیج ترمیمی آرڈیننس 2024 اور بلوچستان میں گیس کی اوور بلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب اور پوائنٹ آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بھی بحث کی جائیگی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم