کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

ویب ڈیسک: ضلع کوہستان میں بارشوں کے بعد مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند کر دی گئی تھی جس کے باعث سیکڑوں مسافر پھنس گئے جبکہ گاڑیوں کی بھی لمبی قطار لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش جبکہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھِی جاری ہے۔
یاد رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل