معاشی بدحالی کنٹرول کرنے کیلئے مختلف محکموں کی ریونیوبڑھانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں معاشی بدحالی کنٹرول کرنے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ریونیوبڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
ان کاکہنا تھا کہ انتقال اراضی کے ٹیکس کو 6 فیصد سے کم کر کے دو یا تین فیصد پر لایا جائے گا جبکہ اگلے مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف نوعیت کے ٹریفک چالان میں اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں اصلاحات کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔
مشیرخزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرکو اپریشن کی صورت میں 55فی صد رقم صحت کارڈسے دی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹر سرکاری خزانے سے بھی تنخوالے رہا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میں ڈاکٹرز کو اضافی رقم کیوں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع