پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

ویب ڈیسک: فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی تالہ بندی کردی ۔ اس دوران مئیر آفس کو بھی تالہ لگا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس میں فیصلے کے بعد دفاتر کی طرف رخ کر لیا۔
احتجاج کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ اور فنڈز نہیں دئے جا رہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ افسران اپنے لئے پیسے منظور کرتے ہیں لیکن ہمارے لئے فنڈز کی منظوری نہیں دی جاتی۔
بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ ڈی جی میٹرو پولیٹن اور دیگر دفاتر بند کررہے ہیں۔
فنڈز کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہویے بلدیاتی نمائندوں نے ملازمین کو دفاتر سے نکال کر تالے لگا لئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق