تصاویر پاؤں تلے

پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں

ویب ڈیسک:8فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور امیدوار صوبائی اسمبلی علی زمان کا پشاور ہائیکورٹ میں انوکھا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، آر او پی کے 82اویس خان کی تصاویر پاؤں تلے روندڈالیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر لے کر ہائیکورٹ پہنچے ۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دھاندلی میں ملوث سرکاری افسران کو نوکری سے فارغ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ اور نو فروری کے مدعی ڈپٹی کمشنر اور آر آوز پشاور کے عوام کے مجرم ہیں۔
ہمارے الیکشن ایجنٹس کو الیکشن کمیشن آفس داخلے کی اجازت نہ دینے والوں کے خلاف جہدوجہد جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر